علامہ خادم حسین رضوی کے عرس کا دوسرا روز

علامہ خادم حسین رضوی  کے عرس کا دوسرا روز

لاہور(سیاسی نمائندہ)علامہ خادم حسین رضوی کے تین روزہ عرس کے دوسرے روز بھی ملک بھر سے عقیدت مندوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا۔۔۔

 تحریک لبیک پاکستان کے ذمہ داروں علامہ غلام عباس فیضی، علامہ غلام غوث بغدادی، مفتی محمد عمیر الازہری ،مفتی محمد وزیر احمد رضوی، پیر سرور حسین شاہ سیفی اور علامہ فاروق الحسن سمیت دیگر رہنماؤں نے عرس کے شرکا سے خطاب کیا، مقررین نے کہا علامہ خادم حسین رضوی نے عشق رسولؐ کی جو شمع روشن کی وہ روز قیامت تک روشن رہے گی۔ عرس کے دوسرے روز کی تقریبات میں قرآن خوانی، محافل حمد و ثنا کا بھی اہتمام کیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں