پی ایچ اے میں برقی موٹرسائیکلوں کا استعمال شروع

 پی ایچ اے میں برقی موٹرسائیکلوں کا استعمال شروع

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)نگران پنجاب حکومت نے سموگ کا سبب بننے والی ایندھن موٹر سائیکلوں کی حوصلہ شکنی کیلئے الیکٹرک بائیکس سڑکوں پر لانے کا فیصلہ کیا تاہم اس فیصلے پر عمل درآمد کا آغاز سرکاری محکمے سے کر دیا گیا۔

پنجاب بھر میں پی ایچ اے لاہور نے سب سے پہلے الیکٹرک بائیکس کا استعمال شروع کر دیا۔ پی ایچ اے کی جانب سے برقی موٹر سائیکلیں دینے کی تقریب ہوئی،ڈی جی محمد طاہر وٹو نے منصوبہ کے پہلے مرحلہ میں 25 ملازمین میں موٹر سائیکلیں تقسیم کیں۔ ان کا کہنا تھا پی ایچ اے سموگ کے خاتمے اور ماحو ل کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہا ہے۔ ایڈیشنل ڈی جی صفی اللہ گوندل کا کہنا تھا الیکٹرک بائیکس دینے کے ساتھ ساتھ شہر میں مزید پانچ لاکھ پودے بھی لگائے ہیں،پی ایچ اے کے تمام ملازمین سے پٹرول پر چلنے والی بائیکس واپس لیکر الیکٹرک بائیکس فراہم کی جائیں گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں