چیف سیکرٹری نے ای پروکیورمنٹ سسٹم لانچ کر دیا

چیف سیکرٹری نے ای پروکیورمنٹ سسٹم لانچ کر دیا

لاہور(سپیشل رپورٹر)حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے تمام محکمہ جات میں پبلک پروکیورمنٹ کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے ای پروکیورمنٹ سسٹم متعارف کرا دیا۔

ارفع ٹاور میں منعقدہ تقریب میں چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان نے ای پروکیورمنٹ سسٹم کا افتتاح کیا۔ سسٹم وفاقی حکومت اور حکومت پنجاب کے باہمی اشتراک سے عمل میں لایا گیا ہے۔ منصوبے میں فیڈرل و پراونشل پپرا ا بورڈز اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا تکنیکی تعاون شامل ہے۔ تقریب میں ایس ایم بی آر نبیل جاوید، ایڈیشنل چیف سیکرٹری احمد رضا سرور، سیکرٹری پی اینڈ ڈی مظفر سیال، ایم ڈی پپرا پنجاب وقار عظیم، چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف ،ڈی جی پی آئی ٹی بی ساجد لطیف مختلف سٹیک ہولڈرز اور افسر شریک ہوئے ۔ چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ ای پروکیورمنٹ سسٹم، گڈ گورننس کے اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے حکومتی منصوبہ جات میں خریداری کے نظام کو مکمل شفافیت بخشنے کی جانب احسن اقدام ہے ۔ انہوں نے کہا سسٹم کا مقصد پروکیورمنٹ کے عمل کو شفاف ،تیز تر اور وقت کی بچت یقینی بنانا ہے ۔ چیف سیکرٹری نے امید ظاہر کی کہ سسٹم کامیابی کے ساتھ اپنے اہداف حاصل کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں