پی ایچ ای سی اور جامعات کے اشتراک سے انوویشن ایکسپو

پی ایچ ای سی اور جامعات کے اشتراک سے انوویشن ایکسپو

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے،سپیشل رپورٹر)نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے ایکسپو سنٹر میں پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن اور صوبائی جامعات کے اشتراک سے منعقدہ دوسری آل پنجاب یونیورسٹیز انوویشن ایکسپو میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر وزیر مملکت ٹورازم وصی شاہ، چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر، ڈاکٹر امجد ثاقب، ڈاکٹر منصور احمد بلوچ، صدر لاہور چیمبر آف کامرس کاشف انور، سیکرٹری انڈسٹریز احسان بھٹہ، قمرالسلام، ظفر عباس قریشی، ڈاکٹر محمد علی شاہ، مختلف طبی درسگاہوں کے وائس چانسلرز اور خواتین و حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھانا ہوگا۔ علاوہ ازیں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے نمائش کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ جامعات کے طلبا اور اساتذہ کی جانب سے 450 کے قریب تحقیقی پراجیکٹس کی نمائش کی گئی۔اس موقع پر چیئرمین ایپ سپ چودھری عبدالرحمن بھی موجود تھے۔ گورنر پنجاب نے کہا یہ بڑی خوش آئند بات ہے کہ طلبا نئے پراجیکٹس اور آئیڈیاز لے کر آئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں