وزیر ہاؤسنگ اور کمشنر کا بیدیاں انڈرپاس اور کنٹرولڈ ایکسیس کوریڈور کا دورہ

وزیر ہاؤسنگ اور کمشنر کا بیدیاں انڈرپاس  اور کنٹرولڈ ایکسیس کوریڈور کا دورہ

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)وزیر ہاؤسنگ اظفر علی ناصرنے کمشنر محمد علی رندھاوا کے ہمراہ رات گئے بیدیاں انڈرپاس اور کنٹرولڈ ایکسیس کوریڈور کا دورہ کیا۔

چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، کنٹریکٹر اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی کہ بیدیاں انڈرپاس کے اطراف کی سڑکوں کا کام آئندہ چند روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔ بند روڈ پر جاری کنٹرولڈ ایکسیس کوریڈور پر بھی رات کی شفٹ میں کام تیزی سے جاری ہے، اضافی مشینری اور لیبر تعینات کر دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں