کم عمر ڈرائیورز کا نام کریمنل ریکارڈ میں شامل، سی ٹی او سے رپورٹ طلب

کم عمر ڈرائیورز کا نام کریمنل ریکارڈ  میں شامل، سی ٹی او سے رپورٹ طلب

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے کم عمر ڈرائیورز کا نام کریمنل ریکارڈ میں شامل کرنے پر سی ٹی او اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن سے 5 دسمبر کو رپورٹ طلب کرلی۔

 جسٹس علی ضیا باجوہ نے اعظم بٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا پولیس کم عمر بچوں کا نام کریمنل ریکارڈ میں شامل کر رہی ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر نے عدالت میں بیان دیا تھا کہ کم عمر ڈرائیورز کا نام کریمنل ریکارڈ میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ بچوں کے ابھی شناختی کارڈز بنے نہیں لیکن کریمنل ریکارڈ بن رہا ہے ۔ جسٹس علی ضیا باجوہ نے ریماکس دئیے کہ سی ٹی او نے ایسی کوئی بات کی تو تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں