پولیو ورکرز کی سکیورٹی پر 2 ہزار اہلکار تعینات

پولیو ورکرز کی سکیورٹی پر 2 ہزار اہلکار تعینات

لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی نے کہا لاہور پولیس پولیو سے بچاؤ کی قومی مہم کے موقع پر انسدادِ پولیو ہیلتھ ورکرز کو بھرپور سکیورٹی فراہم کررہی ہے۔

لاہور پولیس کے 2 ہزار سے زائد افسر و جوان سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ 83 موبائل پٹرولنگ سکواڈ اور 498 موٹر سائیکل پٹرولنگ ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں