رواں سال:بجلی چوری 20867 فضائی آلودگی پر 590 مقدمات

رواں سال:بجلی چوری 20867  فضائی آلودگی پر 590 مقدمات

لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر)رواں سال بجلی چوری کے 20867 مقدمات اور 14050 ملزم گرفتار کئے گئے، فضائی آلودگی کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف 590 مقدمات درج اور 482 ملزم گرفتار کئے گئے۔

یہ بات سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہی۔انہوں نے کہا بجلی چوری کے اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 3904، صدر 3659 ،کینٹ 4867 ، ماڈل ٹاؤ ن 2789 ، سٹی 4127 جبکہ سول لائنز ڈویژن میں 1521مقدمات درج کئے گئے ۔ فضائی آلودگی کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 31 ،صدر 57 ،کینٹ 161، ماڈل ٹاؤن 180، سٹی 103جبکہ سول لائنز ڈویژن میں 58مقدمات درج کئے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں