محکمہ لائیو سٹاک کی تنظیم نو بارے اجلاس

محکمہ لائیو سٹاک کی  تنظیم نو بارے اجلاس

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزیر لائیو سٹاک ابراہیم حسن مراد کی زیر صدارت محکمہ لائیو سٹاک کی تنظیم نو بارے اجلاس ہوا، صوبائی وزیر نے محکمہ کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا۔

اجلاس میں ملازمین کی استعداد کار بڑھانے اور ریشنلائزیشن کے اقدامات، محکمانہ تنظیم نو، زیر التوا سروس رولز اور جاری محکمانہ انکوائریوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ ری سٹرکچرنگ میں علیحدہ آر اینڈ ڈی ہوگا اور ویکسین پروڈکشن سیکشن ڈائریکٹر جنرل (ریسرچ) ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں