وزیر صحت کا ویمن پروٹیکشن سنٹر وحدت کالونی کا دورہ

وزیر صحت کا ویمن پروٹیکشن سنٹر وحدت کالونی کا دورہ

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)نگران صوبائی وزیر محکمہ صحت و سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے ویمن پروٹیکشن سنٹر وحدت کالونی کا دورہ کیا، جنسی تشدد کا شکار خواتین سے ملاقات بھی کی۔

ایڈیشنل سیکرٹری عامر شفیق و دیگر افسروں نے سنٹر میں خواتین کو فراہم سہولیات سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر نے فلٹر کلینک وحدت کالونی کا بھی دورہ کیا۔ ادھر ڈاکٹر جاوید اکرم کی زیر صدارت پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کی مانیٹرنگ اتھارٹی کا اجلاس ہواجس میں اپنے اعضا عطیہ کرکے 3 انسانی زندگیوں کو بچانے والی مرحومہ رفعت کے بھائی ڈاکٹر فہد عباس نے بھی شرکت کی۔ صوبائی وزیر صحت نے کہا انسانی اعضا عطیہ کرنے والے کی رجسٹریشن کیلئے نادرا سے جلد ایم او یو سائن کیا جائے گا،ایسے شخص کا قومی شناختی کارڈ میں اندراج کیا جائے گا۔اجلاس کے دوران پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کو انسانی اعضا کی غیر قانونی پیوندکاری کرنے والے ملزموں کے خلاف ایکشن کے اخراجات کیلئے گرانٹ منظور، شارٹ ٹرم کنٹریکٹ پر ملازمین کی بھرتی کی اجازت دے دی گئی۔ انسانی اعضا عطیہ کرنے کے حوالے سے ایس او پیز کو بھی منظور کر لیا گیا۔ صوبائی وزیر نے کہا رفعت کے سول ایوارڈ کیلئے سمری وزیر اعلیٰ کو بھجوائی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں