کاہنہ:فائرنگ سے نوجوان قتل، بوری بند لاش ملی

کاہنہ:فائرنگ سے نوجوان قتل، بوری بند لاش ملی

لاہور،کاہنہ(کرائم رپورٹر،نامہ نگار،نمائندہ دنیا)نشترکالونی کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ سے نوجوان کو قتل کردیا،لاش بوری میں بندکرکے کچرے کے ڈھیر پر پھینک دی گئی۔

گزشتہ روزنشترکالونی پولیس کو حاکم چوک میں  بوری بندلاش کی اطلاع ملی جسے قبضہ میں لیاگیاتواسکی شناخت شمع کالونی کے شاہ رخ عرف پومی کے نام سے ہوئی جسے نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اورلاش کوڑادان میں پھینک دی۔مقتول ڈی جی خان کا رہائشی ،لاہور میں ممانی کے پاس رہائش پذیر تھا۔اس سلسلے میں ایس ایچ اوتھانہ نشترکالونی عمران پڈانہ نے بتایا تاحال ملزموں کاپتہ نہیں چل سکا،تاہم وہ مقتول کے قریبی لگتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں