اے ایس پی کاہنہ سرکل کے دفتر کے باہر مبینہ قبضہ گروپ کا 2 افراد پر تشدد

اے ایس پی کاہنہ سرکل کے دفتر کے  باہر مبینہ قبضہ گروپ کا 2 افراد پر تشدد

کاہنہ (نامہ نگار) اے ایس پی کاہنہ سرکل کے دفترکے باہر مبینہ قبضہ گروپ نے سرعام تشددکرکے 2 افراد کو شدید زخمی کردیا۔

اے ایس پی دفترکاعملہ مضروب افرادکو تحفظ دینے میں ناکام رہا۔ دھلوکی گاؤں کے رہائشی نذیر اور احمد کا نعمان اورحمزہ سے 4کنال زمین کے قبضہ کاتنازع چل رہاتھاجن کواے ایس پی کاہنہ سعد آفریدی نے طلب کیاتھا۔ تھانہ کاہنہ اور اے ایس پی کے دفترکے باہردونوں گروپوں میں جھگڑاہوگیا،نعمان اورحمزہ وغیرہ نے ڈنڈوں کے وار سے نذیر اور احمد کوشدید زخمی کردیاجنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے نعمان اورحمزہ وغیرہ 3افرادکوحراست میں لے لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں