کم عمر ڈرائیونگ پر 27 مقدمات ،ملزموں کو گھر بھجوانے پر سب انسپکٹر کیخلاف مقدمہ

کم عمر ڈرائیونگ پر 27  مقدمات ،ملزموں کو گھر بھجوانے  پر سب انسپکٹر کیخلاف مقدمہ

لاہور(کرائم رپورٹر)ٹریفک پولیس کی مدعیت میں کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 27 مقدمات درج ہوئے، سب انسپکٹر غلام قادر نے گرفتارملزموں کو حوالات بند کرنے کی بجائے گھروں میں بھجوا دیا۔

انسپکٹر شوکت علی کی مدعیت میں تفتیشی قادر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، اختیارات سے تجاوز اور غفلت برتنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔تفتیشی غلام قادرنے ملزموں کو گھروں میں بھجوایا۔پولیس کے مطابق تفتیشی نے ملزموں کو صبح 8 بجے تھانے پہنچنے کا کہا تاکہ عدالت پیش کیا جا سکے ، شادمان پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔مگر پیٹی بھائی گرفتار نہ ہو سکا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں