شہریوں نے 15 روز میں 1 لاکھ لائسنس بنوالیے

شہریوں نے 15 روز میں 1 لاکھ لائسنس بنوالیے

لاہور(کرائم رپورٹر)مقدمات کا خوف اور چالان کا ڈر، 15 روز میں 1 لاکھ سے زیادہ شہریوں نے لائسنس بنوالیے۔ شہریوں نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے میں دلچسپی لیناشروع کردی ہے۔

گزشتہ 15 روز میں 1 لاکھ 73 ہزار 317 شہریوں نے لائسنس بنوائے ہیں۔ چیف ٹریفک آفیسر مستنصر فیروز کے مطابق 45 ہزار سے زائد شہریوں نے اپنے لرنر پرمٹ کی بھی تجدید کرائی جبکہ 11 ہزار سے زائد شہریوں نے اپنا فریش ڈرائیونگ لائسنس بنوایا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق 175 گمشدہ لائسنس، 204 انڈورسمنٹ لائسنس، 1200 انٹرنیشنل لائسنس جاری کیے گئے ۔سی ٹی او کا کہنا ہے کہ شہر کے 8 پولیس خدمت مراکز دن رات کام کررہے ہیں،لاہور میں مجموعی طور پر 34 پولیس خدمت مراکز سے شہری استفادہ کررہے ہیں جبکہ کریک ڈاؤن کے دوران بغیر لائسنس 5 ہزار 902 ڈرائیورز کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے ۔اب تک 5 ہزار 778 کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کی گئی ہے ۔لرنر پرمٹ، زائدالمیعاد لائسنس اور انٹرنیشنل لائسنس رکھنے والوں پر مقدمات درج نہیں کرائے جارہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں