چینی پولیس کے وفد کا ماڈل پولیس سٹیشن مزنگ کادورہ

چینی پولیس کے وفد کا ماڈل  پولیس سٹیشن مزنگ کادورہ

لاہور (کرائم رپورٹر) چینی صوبے جیانگ سو کے سینئر پولیس افسروں کے وفدنے ماڈل پولیس سٹیشن مزنگ کا دور ہ کیا۔

مسٹر تین یونگ شنگ، ڈپٹی ڈی جی پبلک سکیورٹی نے آٹھ رکنی وفد کی قیادت کی۔چینی وفد نے سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشن مزنگ کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور شہریوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پرسی سی پی او لاہوربلال صدیق کمیانہ نے چینی وفد کو اسٹیٹ آف دی آرٹ سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشن کی اپ گریڈیشن، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور تھانہ کلچر میں بہتری سے متعلق آگاہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں