عوام انتخابات میں لٹیروں کو مسترد کردیں :جماعت اسلامی

عوام انتخابات میں لٹیروں کو مسترد کردیں :جماعت اسلامی

لاہور(سیاسی نمائندہ)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ عوام اس مرتبہ انتخابات میں چوروں، لٹیروں اور کرپٹ افراد کو مسترد کرکے محب وطن قیادت کو موقع دیں۔۔۔

 جو حقیقی معنوں میں ملک و قوم کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنا جانتی ہو ، جماعت اسلامی کے نمائندے ہر قسم کی کرپشن سے پاک اور ایماندار ہیں۔ اب کی بار قوم اپنا ووٹ سوچ سمجھ کر کاسٹ کرے، پاکستان مسلسل تجربات کا متحمل نہیں ہو سکتا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور، مریدے، شیخوپورہ میں مختلف پروگرامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ دریں اثنا جماعت اسلامی جمہوری روایات کی امین، کرپشن سے پاک دیانتدار قیادت رکھتی ہے ،جس نے خدمت اور سیاست کے میدان میں قوم کے اعتماد کبھی مجروح نہیں کیا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب کی تربیت گاہ برائے ارکان سے خطاب کے دوران کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں