شہر میں 3روز کے دوران 78پوائنٹس پر پانی کاسپرے

شہر میں 3روز کے دوران  78پوائنٹس پر پانی کاسپرے

لاہور اپنے سٹی رپورٹر سے)ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ سموگ میں کمی کے لئے مسٹ کوئین اور مسٹ کینن سے شہر بھی میں پانی کے سپرے کئے جارہے ہیں۔

گزشتہ تین روز میں شہر کے 78 سے زائد پوائنٹس پر پانی کا سپرے کیا جاچکا ہے۔ 148 اہم شاہراہوں پر پانی کا چھڑکاؤ کیا گیا ہے۔ شہر میں اہم مقامات پر قائم کیمپس پر شہریوں کو فری ماسک کی تقسیم بھی جاری ہے۔ شہر سے سموگ کے خاتمے کے لئے متعلقہ افسرمشینری کے ساتھ فیلڈ میں رہیں۔سموگ اور ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں