پانی کا ضیاع،نومبر میں 8 لاکھ 17 ہزار کے 163 چالان

پانی کا ضیاع،نومبر میں 8 لاکھ  17 ہزار کے 163 چالان

لاہور (سٹاف رپورٹر سے) واسا نے نومبر کے دوران پانی کاضیاع کرنے پر 8 لاکھ 17 ہزار روپے کے 163 چالان کر دئیے۔

رپورٹ کے مطابق واسا لاہور نے علامہ اقبال ٹاؤن میں ایک لاکھ 23 ہزار روپے کے 22،عزیز بھٹی واہگہ ٹاؤن میں41 ہزار روپے کے 9،داتا گنج بخش ٹاون میں5ہزارکا ایک ،گلبرگ ٹاؤن میں 2 لاکھ 55 ہزار کے 39، جوبلی ٹاؤن میں سب سے زیادہ 3 لاکھ 46 ہزار کے 77،نشترٹاؤن میں7 ہزار کے 2،راوی ٹاؤن میں 22 ہزار کے 4 جبکہ شالیمار ٹاؤن میں 23 ہزار 500 کے 9 چالان کئے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں