رفیع گروپ کے زیر اہتمام میگا فیملی گالا فیسٹیول

رفیع گروپ کے زیر اہتمام  میگا فیملی گالا فیسٹیول

لاہور(سٹاف رپورٹر)ملک کے صفِ اول کے رئیل اسٹیٹ ڈویلپر رفیع گروپ نے اپنے صارفین کے لیے رائل پامز گالف اینڈ کنٹری کلب میں میگا فیملی گالا فیسٹیول سیزن 4 کا انعقاد کیا۔۔۔

فیملیز کیلئے مختلف تفریحی سرگرمیوں کا انتظام کیا گیا،قرعہ اندازی کے ذریعے کیش پرائز ، گولڈ جیولری، ایل ای ڈیز ، موٹر بائیکس اور کار انعام میں دی گئی۔ فیملی گالا کا افتتاح چیئرمین رفیع گروپ امتیاز رفیع بٹ ، چیف ایگزیکٹو آفیسر شہریار امتیاز رفیع بٹ اور منیجنگ ڈائریکٹر شازل امتیاز رفیع بٹ نے کیا۔ اس موقع پر گرین پامز ہائوسنگ پراجیکٹ گوادر کے اوورسیز ڈسٹرکٹ کی کامیاب بیلیٹنگ کا بھی انعقاد کیا گیا۔ گلوکار ہ نتاشا بیگ اور اور سہارا بینڈ یو کے نے فن کا مظاہرہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں