3 ہزار سکولوں کی زمین محکمہ کے نام نہ ہونے کا انکشاف

3 ہزار سکولوں کی زمین محکمہ کے نام نہ ہونے کا انکشاف

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب کے 3 ہزار سکولوں کی زمین محکمہ سکول ایجوکیشن کے نام نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے، قبضے بڑھنے لگے۔

تفصیل کے مطابق پنجاب بھر کے تین ہزار سکولوں کی زمین محکمہ ایجوکیشن کے نام نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ مختلف اضلاع میں سکولوں کی زمینوں پر قبضے کا خدشہ پیدا ہوگیا، زمینیں محکمہ سکول ایجوکیشن کے نام نہ ہونے سے پہلے بھی قبضے ہوتے رہے ہیں۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کی دستاویز کے مطابق مختلف اضلاع میں10سکولوں پر قبضہ ہے۔ محکمہ نے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو زمین فوری نام کر نے کی درخواست کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں