اراضی تنازعات، پانی صاف کرنے کا منصوبہ التوا کا شکار

اراضی تنازعات، پانی صاف کرنے کا منصوبہ التوا کا شکار

لاہور(شیخ زین العابدین)اراضی کے تنازعات حل نہ ہونے سے سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ منصوبہ التوا کا شکار ہوا، واسا کا راوی سائفن کی جگہ کو مارکیٹ ریٹ کے مطابق خریدنے کا فیصلہ کیا لیکن یہ پالیسی بھی کامیاب نہ ہوسکی۔

تفصیلات کے مطابق 2019 میں واسا حکام نے سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے پی سی ون کی منظوری تو دے دی مگر منصوبہ مسلسل تنازعات کا ہی شکار رہا، راوی سائفن کی اراضی کے حصول کے لیے تنازعات کو حل کرنے کا پلان تاحال عمل درآمد کا منتظر ہے، راوی سائفن پر واسا کو گزشتہ چار سال سے اراضی کے تنازعات کا سامنا ہے، سٹیک ہولڈرز نے واسا کو ڈی سی ریٹ پر اراضی دینے سے انکار کر دیا، واسا نے اراضی تنازعات اور عدالتی کیسز ختم کرنے کے لیے پالیسی تبدیل کر دی، واسا کا راوی سائفن کی جگہ کو مارکیٹ ریٹ کے مطابق خریدنے کا فیصلہ کیا۔ واسا نے اراضی کے حصول کے لیے فرموں سے درخواستیں طلب کیں۔ ایم ڈی واسا غفران احمد کا کہنا ہے کہ سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا پی سی ون منظور ہوچکا ہے، پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ بھی قائم ہوچکا ہے، اراضی کے تنازعات بھی حل کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں