امتحانی ڈیوٹی دینے والے اساتذہ کے معاوضوں میں کٹوتی

امتحانی ڈیوٹی دینے والے اساتذہ کے معاوضوں میں کٹوتی

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)امتحانی ڈیوٹی دینے والے اساتذہ کے معاوضوں میں سے لاہور بورڈ انتظامیہ نے کٹوتیاں کرلیں۔

فی اساتذہ معاوضہ میں سے نو ہزار روپے کاٹ لیے گئے۔ اساتذہ کو بلا جواز کٹوتیوں پر لاہور بورڈ انتظامیہ کو اساتذہ نے احتجاجی خط لکھا ہے۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ پہلے تو معاوضے تاخیر سے جاری کیے گئے۔ ستمبر کی بجائے نومبر کے آخر میں معاوضے جاری کیے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں