اربن ڈویلپمنٹ سیکٹر کی ترقیاتی سکیم کیلئے 9ارب سے زائد فنڈز منظور

اربن ڈویلپمنٹ سیکٹر کی ترقیاتی سکیم  کیلئے 9ارب سے زائد فنڈز منظور

لاہور(سپیشل رپورٹر)پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2023-24 کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 31 ویں اجلاس میں۔۔۔

 اربن ڈویلپمنٹ سیکٹر کی ترقیاتی سکیم کیلئے مجموعی طور پر 9 ارب 96 کروڑ 18 لاکھ 25 ہزار روپے کے فنڈز کی منظوری دیدی۔ جس سکیم کی منظوری دی گئی اس میں شاہدرہ موڑ لاہور میں ملٹی لیول گریڈ سپریشن کی تعمیر (ترمیمی) کے لئے 9 ارب 96 کروڑ 18 لاکھ 25 ہزار روپے شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں