ایل ڈی اے ون ونڈو سیل میں تقرروتبادلے

ایل ڈی اے ون ونڈو سیل میں تقرروتبادلے

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ایل ڈی اے ون ونڈو سیل کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے تقرر و تبادلے کر دئیے گئے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ مس میمونہ سے ای خدمت ٹاؤن پلاننگ کا چارج واپس لے لیا گیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ رانا شعیب کو ای خدمت ٹاؤن پلاننگ کا اضافی چارج دے دیا گیا۔ تقرری کی منتظر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ آمنہ ظفر کو ڈپٹی ڈائریکٹر (ڈائریکٹوریٹ اپیل کورٹ) کا چارج دے دیا گیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے کے احکامات پر تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں