جناح ہسپتال تا ٹھوکر سیوریج لائن منصوبہ زیرالتوا

 جناح ہسپتال تا ٹھوکر سیوریج لائن منصوبہ زیرالتوا

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)پنجاب حکومت اور واسا نے بجٹ میں جناح ہسپتال تا ٹھوکر سیوریج لائن بچھانے کا بڑا منصوبہ ڈراپ کر دیا،واسا کے ماسٹر پلان 2040 کے مڈ ٹرم ڈویلپمنٹ فریم ورک میں منصوبہ شامل نہیں۔

تفصیل کے مطابق نئے سیوریج اور واٹر سپلائی انفراسٹرکچر کے منصوبے فائلوں میں بند ہوگئے ۔جناح ہسپتال، شاہ دی کھوئی اور جوہر ٹاؤن میں نکاسی آب کا منصوبہ بنایا گیا جو واسا نے ماسٹر پلان میں شامل کیا لیکن منصوبہ فنڈز کی قلت کی نذر ہو گیا، جناح ہسپتال سے ٹھوکر نیاز بیگ اور قطار بند روڈ تک ٹرنک سیور بچھایا جانا تھا۔21 ستمبر 2020 کو کینال روڈ کو جناح ہسپتال سے ٹھوکر نیاز بیگ تک اکھاڑنے کی منظوری دی گئی،منصوبے کی پری کوالی فکیشن کا بھی آغاز نہیں کیا گیا،نہر کے دونوں اطراف ٹرنک سیور بچھایا جانا تھا۔قطار بند روڈ ڈسپوزل کی استعداد کار 150 کیوسک سے بڑھا کر 350 تک کی جانی تھی، منصوبے کو مکمل کرنے کیلئے ایک ارب 86 کروڑ کا تخمینہ لگایا گیا ،جوہر ٹاؤن، کینال ویو ،فیڈرل کالونی، کھوکھر چوک اور کینال بینک سے نکاسی آب سسٹم بہتر ہونا تھا۔ واسا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ماسٹر پلان میں منصوبہ شامل ہے، مستقبل قریب میں کام کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں