لیسکو کے ریونیو دفاتر میں پرانا ریکارڈ ملازمین کیلئے وبال جان

لیسکو کے ریونیو دفاتر میں پرانا  ریکارڈ ملازمین کیلئے وبال جان

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے) لیسکو کے ریونیو دفاتر میں پچاس سال پرانا ریکارڈ ملازمین کیلئے وبال جان بن گیا۔۔۔

 ملازمین پرانی اور تعفن زدہ فائلوں کے باعث مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے، مکمل ریکارڈ کو مکمل کمپیوٹرائزڈ نہ کیا جاسکا، ذرائع کے مطابق لیسکو کی جانب سے نیو کنکشنز کے لیے آن لائن درخواست دینے کے بعد فائل بھی جمع کرانا پڑتی ہے ،پچاس سال پرانی تعفن زدہ فائلوں کے ڈھیر سے ملازمین سانس کے امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں جبکہ ریکارڈ بھی ضائع ہورہا ہے ،لیسکو مختلف دفاتر کی بلڈنگ میں ریکارڈ کے ڈھیر چھت تک لگے ہوئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں