انسداد تمباکو نوشی ،اضلاع میں فوکل پرسنز نامزد کرنیکافیصلہ

انسداد تمباکو نوشی ،اضلاع میں  فوکل پرسنز نامزد کرنیکافیصلہ

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے) تمباکو فری جنریشن ہدف کی تکمیل کیلئے تمام اقدامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔

کمشنر لاہور محمد علی رندھاواکی زیر صدارت نیشنل تمباکو کنٹرول سٹریٹیجی اجلاس میں بریفنگ دی گئی، کمشنر لاہور نے تمباکو نوشی انسداد،کمشنر لاہور نے ڈویژنل سطح پر فوکل پرسنز نامزد کردئیے ۔کمشنرکا کہنا ہے ہر پبلک مقام ،دفاتر ،کالجز،ٹرانسپورٹ میں انسداد تمباکو نوشی ایکٹ کا نفاذ سختی سے ہوگا۔ٹوبیکو وینڈر ایکٹ بھی منظوری کے پراسیس میں ہے ۔منظوری کے بعد فورا سختی سے نفاذ کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں