محکمہ سکول ایجوکیشن کو اساتذہ کی تقرریوں کی اجازت
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) محکمہ سکول ایجوکیشن کو اساتذہ کی تقرریوں کی اجازت مل گئی ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن کو اساتذہ کے تقرر و تبادلوں کی اجازت مل گئی ۔ پروموٹ ہونے والے اور محکمہ کے ڈسپوزل پر موجود اساتذہ کے تقرر کیے جائیں گے ۔ایک ہزار اساتذہ کی تقرریاں کی جائیں گی ۔
اگلے ہفتے شیڈول جاری ہونے کا امکان ہے ۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ جنرل تبادلوں پر سے پابندی نہیں اٹھائی جا رہی ۔اساتذہ سکول انفارمیشن سسٹم کے تحت تقرریاں کرا سکیں گے ۔