سوشل سکیورٹی :نئے ورکرز کی رجسٹریشن کاہدف نامکمل

سوشل سکیورٹی :نئے ورکرز کی رجسٹریشن کاہدف نامکمل

لاہور(عاطف پرویز سے ) سوشل سکیورٹی نئے ورکرز کی رجسٹریشن کا ہدف پورا نہ کرسکا ۔2023 میں سوشل سکیورٹی کے رجسٹرڈ ورکرز کی تعداد کو 15 لاکھ کرنے کا ہدف مگر رجسٹریشن بارہ لاکھ بھی مکمل نہ ہوسکی ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق پیسی کی جانب سے 2023 تک رجسٹرڈ ورکرز کی تعداد کو 15 لاکھ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم ابھی تک رجسٹرڈ ورکرز کی تعداد بارہ لاکھ بھی مکمل نہیں ہوئی ہے ۔ جو رجسٹرڈ ورکرز ہیں ان میں سے بھی مکمل کے پاس کارڈز نہیں ،جس سے یہ پیسی کے ہسپتالوں میں مفت علاج حاصل کر سکیں ۔ پیسی گورننگ باڈی کی ممبر آئمہ محمود کا کہنا ہے کہ فوری طور پر ورکرز کی رجسٹریشن بڑھائی جانی چاہیے ۔ کنٹری بیوشن بڑھے گی تو ورکرز کو بہتر سہولیات مل سکیں گی ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں