جناح ہاؤس کا ٹرائل الیکشن سے پہلے مکمل ہوگا:پراسیکیوٹر جنرل
لاہور(محمد اشفاق سے)پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے کہا ہے کہ جناح ہاؤس کے ملزموں کا ٹرائل الیکشن سے پہلے مکمل ہوگا۔۔۔
ریکارڈ کے مطابق جتنے ثبوت سامنے آچکے ہیں، اس کی کڑیاں سابق چیئرمین پی ٹی آئی سے ملتی ہیں، مقدمہ میں نامزد پی ٹی آئی کی قیادت سمیت دیگر ملزموں کا سزا سے بچنا ناممکن ہے اور سزا یافتہ شحض الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتا۔اس حوالے سے سپیشل پراسیکیوشن ٹیم نے اپنی تیاری مکمل کرلی ، پی ٹی آئی کی قیادت مرکزی اور صوبائی رہنما اس میں ملوث ہیں جس کے تمام ثبوت موجود ہیں ، ملک بھر میں عام انتخابات 8فروری کو ہورہے ہیں تو جن ملزموں کو سزائیں نہیں ہوئیں وہ الیکشن جیل سے بھی لڑ سکتے ہیں ، یہ بات بھی اہم ہے کہ اس مقدمہ کا ٹرائل عام انتخابات سے پہلے مکمل ہوجائے گا اور تمام ثبوتوں کو دیکھا جائے تو ملزموں کا سزا سے بچنا ممکن نہیں، البتہ حتمی فیصلہ عدالت کو ہوگا، ملزموں کے جرم کو ثابت کرنے کے لیے پراسیکیوشن ٹیم کے پاس مکمل ثبوت موجود ہیں۔