پاکستان سسٹین ایبلٹی ویک نمائش کا افتتاح

 پاکستان سسٹین ایبلٹی  ویک نمائش کا افتتاح

لاہور(سٹاف رپورٹر)ملک کی سب سے بڑی نمائش پاکستان سسٹین ایبلٹی ویک کے ہمراہ 14 ویں بین الاقوامی سولر پاکستان اور 7 ویں الیکٹرسٹی پاکستان کی نمائش کا آغاز ہو گیا۔

3 روزہ نمائش 29 فروری تک جاری رہے گی۔چین، فرانس، جاپان، پاکستان، سنگاپور، متحدہ عرب امارات اورآ سٹریا سمیت 15 ممالک کی 175 سے زائد کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں۔ایکسپو سنٹر میں نمائش کا افتتاح گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے پر فیکٹ ایگزیبیشنز کے سی ای او سلیم خان تنولی کے ہمراہ کیا۔ پرائیویٹ پاور اینڈ انفراسٹرکچر بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر شاہ جہاں مرزا اور توانائی کے شعبے سے وابستہ اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں