نوجوان کی گولی لگی لاش ورثا کا مخالفین پر الزام

 نوجوان کی گولی لگی لاش ورثا کا مخالفین پر الزام

فیروزوالہ(تحصیل رپورٹر)تھانہ صدر کے علاقہ جوئیانوالہ موٹروے پل کے قریب نامعلوم نوجوان کی گولی لگی لاش ملنے کا واقعہ مخالفین کی فائرنگ سے ہلاکت کا نکلا۔

صدر پولیس نے مقتول کے بھائی ذیشان اشرف کی درخواست پر ملزموں کامران منیر،کاشف منیر،دلشاد منیر،علی شیر،غلام نبی وغیرہ کے خلاف قتل کامقدمہ درج کر لیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق اسکے بھائی محمدآکاش کو معمولی تلخ کلامی کی رنجش کی بنا پر ملزم قتل کرکے لاش کو چھوڑ کرفرا ر ہوگئے ،ابھی تک کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں