شیخوپورہ: 426 ملزموں سے 10500 پتنگیں، ڈور کی 464 چرخیاں برآمد

شیخوپورہ: 426 ملزموں سے 10500  پتنگیں، ڈور کی 464 چرخیاں برآمد

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پولیس نے 426 پتنگ سازوں سے 10500 پتنگیں اور ڈور کی 464 چرخیاں برآمد کرکے 417 مقدمات درج کر لئے۔

ڈی پی او زاہد نواز مروت نے پریس کانفرنس میں بتایا ایک ماہ کے دوران285جرائم پیشہ افراد جن میں خواتین منشیات فروش بھی شامل ہیں کو گرفتار کیا گیا ۔ ملزموں سے کروڑوں روپے مالیت کی187کلو17 چرس ،208گرام ہیروئین،5گرام آئس اور 3133لٹر شراب برآمدہوئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں