چھ ہزار سمر کیمپ لگانے کا فیصلہ

 چھ ہزار سمر کیمپ لگانے کا فیصلہ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)محکمہ سکول ایجوکیشن نے صوبے میں چھ ہزار سمر کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکولوں سے باہر بچوں کے لیے خصوصی منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ،گرمی کی چھٹیوں میں خصوصی سمر کیمپ لگائے جائیں گے ۔منصوبہ بیرونی فنڈنگ سے شروع کیا جائے گا۔سمر کیمپوں میں طلبہ کو خصوصی کورس پڑھایا جائے گا۔پنجاب میں ستر لاکھ سے زیادہ بچے سکولوں سے باہر ہیں ،سکولوں سے باہر بچوں کے لیے خصوصی سمر کیمپوں کے لیے پالیسی پر کام جاری ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں