شاہدرہ پولیس کا لاہور نیوز کی ٹیم پر دوران کوریج تشدد

شاہدرہ پولیس کا لاہور نیوز کی ٹیم پر دوران کوریج تشدد

لاہور (سپیشل کرائم رپورٹر) تھانہ شاہدرہ کی حدود میں احتجاج کے دوران کوریج کرنے پر لاہور نیوز کی ٹیم پر پولیس تشدد کا معاملہ پیش آیا، ڈی آئی جی آپریشن لاہور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے قصور وار اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق قتل ہونے والی خاتون عائشہ کے لواحقین نین سکھ کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ کر رہے تھے ،مظاہرین سڑک کو دونوں اطراف سے بلاک کر چکے تھے ،پولیس لاٹھی چارج کررہی تھی ، اہلکاروں نے لاہور نیوز کی ٹیم کو دیکھتے ہی دھاوا بول دیا، رپورٹر شاہزیب شہزاد کی ٹیم میں شامل کیمرہ مین بلال اور ڈرائیور محمود سلطان کو ڈنڈوں اور سوٹوں سے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا، اہلکاروں نے میڈیا نمائندوں کو یرغمال بنا کر سگیاں چوکی منتقل کر دیا،لاہور نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی، ایس ایس پی علی رضا اور ایس پی قاضی علی سگیاں چوکی پہنچے ، لاہور پریس کلب کی جانب سے لاہور نیوز کی ٹیم پر ہونے والے تشدد کی مذمت کی گئی ، صدر ارشد انصاری اور سیکرٹری زاہد عابد سمیت دیگر عہدیداران نے تشدد کی مذمت کی ۔صدر نے آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور سے واقعہ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں