جوہرٹاؤن: 6 غیر قانونی تعمیرات مسمار اور ایک سر بمہر

جوہرٹاؤن: 6 غیر قانونی تعمیرات مسمار اور ایک سر بمہر

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیموں کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن، ایل ڈی اے ٹیموں نے جوہر ٹاؤن اور اطراف میں کارروائی کرتے ہوئے 6 غیر قانونی تعمیرات مسمار اور ایک سر بمہر کر دی۔

آپریشن چیف ٹاؤن پلانر ٹو اظہر علی کی نگرانی میں ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ فور نے کیا۔پلاٹ نمبر 26 ون اے ملٹری اکاؤنٹس میں غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دی گئیں۔پلاٹ نمبر 227 اے یو ای ٹی سوسائٹی پر غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا۔ڈیفنس روڈ پر غیرقانونی سٹرکچر اور ککے زئی سوسائٹی میں ماربل شاپ مسمار کر دی گئی۔جوہر ٹاؤن ایل بلاک میں پلاٹ نمبر 970 ایل اور پلاٹ نمبر 7 اے ایف ٹو پر غیر قانونی تعمیرات مسمار۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں