شہر کے مختلف علاقوں سے 3 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد

شہر کے مختلف علاقوں سے 3 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد

لاہور (سپیشل کرائم رپورٹر) فیکٹری ایریا ،مسلم ٹاؤن اور شمالی چھاؤنی کے علاقوں سے 3 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد۔c

ایدھی ترجمان کے مطابق فیکٹری ایریا کے علاقے سے 50 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئیں۔ مسلم ٹاؤن کے علاقے جناح بریج کے قریب نہر سے نامعلوم شخص کی لاش ملی، شمالی چھاؤنی ،صدر گول چکر کے قریب سے 55 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد، پولیس کا کہنا ہے کہ شہر سے ملنے والی تینوں نامعلوم لاشوں کی شناخت نہ ہو سکی ۔پولیس کی ضروری کارروائی کے بعد ایدھی رضاکاروں نے لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں