وقف بورڈ: 34 ارب روپے کی سرکاری اراضی واگزار

وقف بورڈ: 34 ارب  روپے کی سرکاری اراضی واگزار

لاہور (نمائندہ دنیا) متروکہ وقف املاک بورڈ کی ایف آئی اے کے ہمراہ کارروائیاں،ملک بھر سے 34 ارب روپے سے زائد کی سرکاری اراضی واگزار کرالی۔

سکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ فرید اقبال خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ متروکہ وقف بورڈ اور ایف آئی اے نے مشترکہ طور پر جنوری 2024سے مارچ تک بڑے پیمانے پر کراچی، راولپنڈی، حسن ابدال، پشاور، بنوں،ساہیوال اوراوکاڑہ میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 6096 ایکڑ اور28 مرلے اراضی واگزار کرائی جس کی قیمت 34ارب روپے سے زائد ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں