ڈیفنس :رشتہ سے انکار پر ملزموں نے لڑکی کو اغوا کرلیا

ڈیفنس :رشتہ سے انکار پر ملزموں نے لڑکی کو اغوا کرلیا

لاہور (سپیشل کرائم رپورٹر) ڈیفنس فیز 8 میں رشتہ سے انکار پر لڑکی کو اغوا کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزموں نے لڑکی کو گاڑی سمیت اغوا کیا اور تشدد کے دوران اس کے کپڑے بھی پھٹ گئے ،ملزم مغویہ کو اسلحہ کے زور پر ایک ڈیرے میں لے گئے ، دو سے تین گھنٹے تک نازیبا ویڈیوز بنائی اور حبس بیجا میں رکھا ۔ حالت غیر ہونے پر ملزموں نے لڑکی کو اسکے گھر کے باہر پھینک دیا ۔ والدہ کا کہنا ہے کہ ملزموں نے دھمکیاں دیں کہ اگر پولیس یا کسی اورکو بتایا تو جان سے ماردیا جاے گا۔ والدہ کاکہنا ہے کہ مقدمہ درج کرلیا گیا ،تاحال ملزموں کو گرفتار نہ کیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں