زیبراکراسنگ کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن، 4 لاکھ گاڑیوں کیخلاف کارروائی

زیبراکراسنگ کی خلاف ورزی پر کریک  ڈاؤن، 4 لاکھ گاڑیوں کیخلاف کارروائی

لاہور(کرائم رپورٹر)لین لائن، سٹاپ لائن اور زیبراکراسنگ کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن کے پہلے روز ہی 04 ہزار 419 وہیکلز کو چالان ٹکٹس جاری کر دیئے گئے۔

رواں سال لین لائن، سٹاپ لائن کی خلاف ورزی پر 4 لاکھ 15 ہزار وہیکلز کے خلاف کارروائی کی گئی، بے ہنگم ٹریفک کے خاتمے کیلئے ایک مرتبہ پھر مال روڈ سے کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا،لین لائن، سٹاپ لائن کی آگاہی کیلئے وارڈنز تعینات، کونز بھی لگا دی گئیں ،مال روڈ پر کارروائی اور آگاہی کیلئے 40 وارڈنز،10سینئر وارڈنز اور ایجوکین ٹیم تعینات کر دی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں