پی پی 36 کے آر او آفس کی تبدیلی الیکشن کمیشن کو 24 گھنٹے میں فیصلے کا حکم

 پی پی 36 کے آر او آفس کی تبدیلی  الیکشن کمیشن کو 24 گھنٹے میں فیصلے کا حکم

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے پی پی 36 وزیر آباد کے آر او کا آفس تبدیل کرنے کیخلاف فیاض چٹھہ کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو 24 گھنٹے میں فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا۔۔۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ پی پی 36 کے آر او کا آفس وزیر آباد کے بجائے گوجرانوالہ بنایا گیا ہے ،حلقہ کے 185 پولنگ افسر نتائج حلقہ سے 50 کلومیٹر دور لے کر جائیں گے ،ضلع وزیر آباد سے آر او آفس بدنیتی کی بنا پر تبدیل کیا گیا ہے ۔آر او آفس دوسرے ضلع میں تبدیل کرنے سے دھاندلی کے خدشات پیدا ہو رہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں