ضمنی الیکشن بارے پولیس کا ٹریننگ سیشن کا انعقا د

ضمنی الیکشن بارے پولیس  کا ٹریننگ سیشن کا انعقا د

لاہور(کرائم رپورٹر)ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس نے ضمنی انتخابات 2024 کے حوالے سے ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا، ٹریننگ میں الیکشن ایپ کے حوالے سے انچارج اپس روم محمد عمران نے تمام افسروں و اہلکاروں کو بریفنگ دی۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن احمد زنیر چیمہ نے کہا کہ دوران ٹریننگ الیکشن ڈیوٹی اور پولنگ سٹیشن کے سکیورٹی انتظامات بارے آگاہ کیا گیا،ضمنی انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا،حساس پولنگ سٹیشن پر کیمروں کی تنصیب کی جائے گی، الیکشن کے دوران اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔دریں اثنا سٹی ڈویژن پولیس نے ضمنی انتخابات 2024کے حوالے سے ٹریننگ سیشن کا انعقا د کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں