ہسپتالوں کو ادویات فراہم کرنیوالی کمپنیاں کروڑوں کی ٹیکس نادہندہ نکلی

 ہسپتالوں کو ادویات فراہم کرنیوالی  کمپنیاں کروڑوں کی ٹیکس نادہندہ نکلی

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سرکاری ہسپتالوں میں ادویات اور سرجیکل آلات فراہم کرنے والی درجنوں کمپنیاں کروڑوں کی ٹیکس نادہندہ نکلیں۔

میو ہسپتال میں سرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے والی کمپنی بے نقاب ہوگئی۔ ش اور س کمپنی کی طرف سے لاکھوں روپے ٹیکس نہ دئیے جانے کا انکشاف،محکمہ صحت کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں ادویات اور سرجیکل آلات کی قلت جان بوجھ کر پیداکی جاتی ہے ۔ایم ایس میو ہسپتال نے نجی کمپنی کو ٹیکس جمع کروانے کا فوری نوٹس جاری کردیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں