گاڑی کی زدمیں آکر 16 سالہ لڑکا جاں بحق

گاڑی کی زدمیں آکر 16 سالہ لڑکا جاں بحق

قصور(نمائندہ دنیا)چھانگا مانگا کے نواح میں تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر 16 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔۔۔

 چک 15 کا رہائشی 16 سالہ علی گندیاں چوک سے پیدل سڑک پار کررہاتھا کہ آنے والی تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار کر کچل دیا ،جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی دم توڑگیا، ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا، پولیس مصروف کارروائی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں