باراتیوں کی فائرنگ 27 سالہ نوجوان زخمی

باراتیوں کی فائرنگ 27 سالہ نوجوان زخمی

کھڈیاں خاص(نمائندہ دنیا)باراتیوں کی فائرنگ سے 27 سالہ نوجوان زخمی ہوگیا، حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔۔۔

 گاؤں چور کوٹ کے محمد حنیف کے بیٹے کی شادی تھی، بارات قریبی گاؤں ڈھنگری والا میں گئی تھی جس میں باراتی ہوائی فائرنگ کر رہے تھے، 27 سالہ نوجوان ریاست فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہو گیا ،جسے ریسکیو عملہ نے ابتدائی طبی امداد کے بعد قصور ہسپتال منتقل کردیا، حالت تشویشناک ہونے پر زخمی کو جنرل ہسپتال ریفر کر دیا گیا ، پولیس مصروف کارروائی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں