5اشتہاریوں سمیت 14 ملزم گرفتار

5اشتہاریوں سمیت 14 ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 5 اشتہاریوں سمیت 14 ملزموں کو گرفتار کرلیا۔

ماڈل ٹاؤن پولیس نے کئی علاقوں میں چھاپوں کے دوران 12 ملزم پکڑے جن میں 5 اشتہاری شامل ہیں جبکہ ملزموں سے ساڑھے 3 کلو چرس اور 10 لٹر شراب بھی برآمد ہوئی ،گرفتار ملزموں میں عدنان، خالد، نعیم، وسیم، فیاض، حمزہ، فاروق، ارشد، ماجد، احمد، اسد،نبیل شامل ہیں۔ شاہدرہ پولیس نے 2 کلو چرس برآمد کرکے منشیات فروش شہزاد اور ندیم کو دھرلیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں