نان روٹی سستی نہ بیچنے والے 39 اور نان بائی گرفتار

نان روٹی سستی نہ بیچنے والے 39 اور نان بائی گرفتار

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)سستی روٹی و نان فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کارروائیوں کے دوران گزشتہ روز 39 نان بائیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع انتظامیہ کی ٹیموں نے لاہور میں 1645 مقامات کی چیکنگ کی، 1494 مقامات پر سستی روٹی دستیاب تھی جبکہ 151مقامات پر خلاف ورزیاں پائی گئیں جس پر 57مقدمات کروا کر 39 گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں جبکہ 3لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کئے گئے ۔ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا تھاکہ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن نے تندور مالکان کو 10 ہزار روپے ،اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نے 20 ہزار روپے کے جرمانے کئے ، روٹی و نان کی قیمتوں کو نمایاں جگہ آویزاں نہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے ۔فیلڈ ٹیمیں روٹی و نان کی قیمتوں کے متعلق شہریوں سے براہ راست فیڈ بیک بھی لے رہی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں