فوڈ اتھارٹی کا سنیکس یونٹ پر چھاپہ 1500 کلو پاپڑ تلف، 2 لاکھ جرمانہ

فوڈ اتھارٹی کا سنیکس یونٹ پر چھاپہ 1500 کلو پاپڑ تلف، 2 لاکھ جرمانہ

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گزشتہ روز کریک ڈاؤن کے دوران چائنہ روڈ پر واقع سنیکس یونٹ پر چھاپہ مارکر 1500 کلو گندے آئل سے تیار ایکسپائرڈ پاپڑ تلف کردیا۔۔۔

جبکہ 2 لاکھ جرمانہ بھی عائد کیا گیا، یونٹ میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات اور حشرات کی بھرمار پائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ پنجاب میں صحت دشمن کاروبار کرنے والوں کیخلاف عدم برداشت کی پالیسی کے تحت کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں