منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن 119 ملزم گرفتار، 114 مقدمات درج

منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن 119 ملزم گرفتار، 114 مقدمات درج

لاہور(کرائم رپورٹر)وزیر اعلی ٰپنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر میں پولیس کا منشیات کیخلاف کریک ڈان جاری ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 250 چھاپے مارے گئے اور119 ملزموں کوگرفتارکرکے 114 مقدمات درج کئے گئے جبکہ 53 کلو چرس، 72 کلو ہیروئن، 1 کلو آئس اور 1645 لٹر شراب برآمد کی گئی۔ 2ماہ سے جاری خصوصی مہم میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 17801 چھاپے مارے گئے اور 8381 مقدمات درج کرتے ہوئے 8878 ملزموں کو گرفتار کیا گیا جبکہ 5802 کلو چرس، 29 کلو سے زائد آئس ،100 کلو ہیروئن ، 216 کلو افیون اور 111079 لٹر شراب برآمد کی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں