رکن فلسطین پارلیمنٹ میمون اسعد تمیمی آج پاکستان آئیں گے

رکن فلسطین پارلیمنٹ میمون اسعد  تمیمی آج پاکستان آئیں گے

لاہور(سیاسی نمائندہ)مسجد اقصیٰ کے امام کے فرزندو رکن فسلطین پارلیمنٹ میمون اسعد تمیمی آج پاکستان آئیں گے۔۔۔

وہ جمعیت اہلحدیث پاکستان کی دعوت پر 15 روز قیام کرینگے، آج ایئرپورٹ پر ان کا والہانہ استقبال کیا جائیگا۔ میمون اسعد تمیمی یکم مئی کو قومی فلسطین کانفرنس سے خطاب اور فلسطین واک میں خصوصی شرکت کر یں گے، وہ 3 مئی کو ملتان اور خانیوال، 5 مئی کو اسلام آباد اور 7 مئی کو فیصل آباد جائیں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں